20 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:6
ملتان:سسرالیوں کےمبینہ تشددسےخاتون جاں بحق
اے آر وائی - ملتان میں سسرالیوں نے تشدد کر کے اٹھارہ سالہ بہو کو قتل کر دیا، پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق دہلی گیٹ کی رہائشی رفعت بی بی کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی تاہم کشھ دنوں سے رفعت کا سسرالیوں سے جھگڑا تھا جو اس قدر شدت اختیار کر گیا کہ سسرالیوں نے ڈنڈوں کے وار سے رفعت کو زخمی کر دیا۔ رفعت کو شدید چوٹیں آئیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔
واقعہ کے بعد پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ابتدائی طبعی رپورٹ میں رفعت پر تشدد کے بعد تیزاب پلانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔