20 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:14
کراچی:ایک روز میں ہلاکتوں کی تعداد15ہوگئی
اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ کورنگی میں فائرنگ سے شخص جان کی بازی ہار گیا۔ ایک روز میں ہلاکتوں کی تعداد پندرہ ہوگئی۔
پولیس کے مطابق پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے۔ رات گئے مچھر کالونی میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس میں چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا ،رینجرز نے بلدیہ ٹاون یوسف گوٹھ کے قریب ٹارگٹڈ آپریشن کیا، آپریشن میں رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔
دوسری جانب رات گئے کورنگی ڈھائی نمبر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا،مقتول کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جارہا ہے ۔۔ پرتشدد واقعات میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے کارکنان سمیت چودہ افراد لقمہ اجل بنے۔