20 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:23
کراچی: کسٹم کا ڈی آئی جی کے گھر پر چھاپہ
اے آر وائی - کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کسٹم نے ڈی آئی جی کے گھر پر اسمگلنگ کی گاڑی کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا اور گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔
کسٹم حکام کے مطابق کسٹم کی ٹیم نے ڈیفنس کے علاقے میں ڈی آئی جی قربان علی گھر پر اسمگلنگ کی گاڑی کی موجود گی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ ڈی آئی جی نے کسٹم کی ٹیم کو اپنا اثر و رسوخ دکھاتے ہوئے کاروائی سے روکنے کی بھی کوشش کی۔ تاہم کسٹم کی ٹیم نے گھر سے اسمگلنگ کی گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا اور واقعہ کی مزید تشتیش کی جا رہی ہے۔