20 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:13
کراچی:گلشن میں پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک
اے آر وائی - پولیس حکام کے مطابق گلشن بلاک4 میں واقع بنگلہ نمبرD1میں چھ مسلح ملزمان ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مارشروع کردی۔پڑوسی کی جانب سے پولیس کو15پر اطلاع دی گئی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بروقت پہنچ کربنگلے کو گھیرے میں لے لیا اور ڈاکووٴں کو گرفتاری دینے کی پیشکش کی تاہم ڈاکووٴں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی۔
پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، ڈاکووٴں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے دیگر دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق یہ ڈاکوخواتین کے روپ میں آئے تھے اور برقعہ پہن رکھا تھا ۔واردات میں گھر کی ملازمہ کے ملوث ہونے کے بھی شواہد ملے ہیں جس کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔کامیاب کارروائی پر علاقہ مکینوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور پولیس کے حق میں نعرے لگائے۔