تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:21

فیصل آباد:پلاسٹک فیکٹری کی آگ پر قابو پا لیا گیا

اے آر وائی - فیصل آباد کی پلاسٹک فیکٹری لگی ہوئی آگ پر قابو پالیا گیا جبکہ اٹک میں پرائمری اسکول میں لگنے والی آگ سے سات بچے جلس کر زخمی ہوگئے۔



فیصل آباد کے علاقے رحیم ٹاون میں واقع پلاسٹک فیکٹری میں کیمیکل کی وجہ سے آگ لگ گئی ۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا لیکن ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فیکڑی کے تمام ملازمین کو باہر نکال لیا۔امدادی کاموں میں فائربریگیڈ کی چار گاڑیوں نے حصہ لیا۔



دوسری طرف اٹک کے علاقے فتح جنگ کے پرائمری اسکول کے بچے لائٹر سے کچرا جلانے کی کوشش کررہے تھے جس کی وجہ سے اگ بھڑک اٹھی پولیس کے مطابق سات بچے کو جلس کر زخمی ہوگئے ۔ زخمی بچوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال اٹک منتقل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.