تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:7

اسلام آباد پمزاسپتال،ڈاکٹروں کے دو گروپوں میں تصادم

اے آر وائی - اسلام آباد کے مز ہسپتال میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے دو دھڑوں میں ہونے والے تصادم میں تین ڈاکٹرز شدید زخمی ہو گئے جبکہ لڑائی کے دوران مشتعل ڈاکٹرز نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے کمرے کے شیشے بھی توڑ دئیے۔



ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجاہسپتال کی او پی ڈیز اور آ پریشن تھیٹر بند کر رکھے تھے جب کچھ سینیئر ڈاکٹرز نے او پی ڈیز اور آ پریشن تھیٹرز کھلوانے کی کوشش کی جس پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی ۔



زخمی ہونے والے ڈاکٹرز کو طبی امداد کے لئے سرجیکل آ ئی سی یو میں منتقل کیا گیا ہے ینگ ڈاکٹرز نے الزام عائد کیا قائم مقام ایگزیکٹو ڈائر یکٹر پمز نے ہسپتال کی او پی ڈیز اور آ پریشن تھیٹر کو کھلوانے کے لئے پولی کلینک ہسپتال کے مسلح ینگ ڈاکٹرز کو بلوایا تھاجنہوں نے ان پر تشدد کیا۔



ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے مطابق دو روز قبل مریض کی عیادت کے لئے آ نے والی فرنٹیئر میڈیکل کالج ایبٹ آ باد کی پرنسپل کے پرائیویٹ گارڈ ز کی جانب سے ہسپتال کے ڈاکٹرپر تشدداور بعد ازاں خاتون کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیوں کے باوجود پولیس کی جانب سے تا حال مقدمہ درج نہ کئے جانے کے خلاف احتجاجا ہسپتال کی او پی ڈیز اور آ پریشن تھیٹر بند کئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.