20 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:39
شریف بردران کو دس سال کے لیے ناہل قرار دیا جائے، راجہ ریاض
اے آر وائی - اپوازیشن لیڈر راجہ ریاض نے مطالبہ کیا ہے کہ نواز شریف ،شہباز شریف اور آئی جے آئی کے دیگر رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں شریف برادران صادق اور امین نہیں رہے الیکشن کمیشن انہیں دس سال کے لیے نااہل قرار دے۔
پنجاب اسمبلی کیفے ٹیریا میں پریس کانفرنس سے خطاب میں راجہ ریاض نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا انیس سو نوے کے انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کا پول کھل گیا ہے شریف برادران نے خفیہ ایجنسیوں سے پیسے لیکر عوام کا مینڈیٹ چرایا۔ انہوں کہا کہ پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے متفقہ قراردادوں میں چیف الیکشن کمشنر اور نیب کے چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ شریف بردران کو دس سال کے لیے ناہل قرار دیا جائے اور آئی جے آئی کے تمام رہنماؤں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انکے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں ۔
راجہ ریاض نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی پنجاب آزادانہ تحقیقات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں لہذا فوری طور پر ان کی رکنیت معطل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برتادران محترمہ بے نظیر بھٹوکی جمہوری حکومت کے خلاف سازشیں کرنے اور ایجنسیوں سے رشوت لینے پر قوم سے معافی مانگیں۔