21 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:2
کراچی:سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی میں سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔شیر شاہ میں ٹریفک حادثہ میں بھی چار افراد زخمی۔
سپر ہائی وے پر دو گاڑیاں مبینہ تیز رفتاری کے باعث ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد نے موقع پر دم توڑ دیا اور دو افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا شیر شاہ پل کے قریب بھی گاڑی اور رکشے میں ٹکر سے بچی اور خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔
رات گئے ایوب گوٹھ میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ گذشتہ روز بھی شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چھ افراد لقمہ اجل بنے۔