21 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:11
فیصل آباد: پانچ جڑواں بچوں میں سے چار انتقال کر گئے
اے آر وائی - فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں گوجرہ کی رہائشی خاتون شہناز کے ہاں جنم لینے والے پانچ جڑواں بچوں میں سے چار بچے انتقال کرگئے۔
چھبیس سالہ شہناز نے ہفتہ کے روز بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا تھا جن میں چار بچیاں اور ایک بچہ شامل تھا۔ قبل از وقت پیدائش کے باعث نومولود بچوں کی حالت نازک ہونے پر انہیں آئی سی یو میں مصنوعی سانس دی جا رہی تھی۔
آج علی الصبح تین بچیاں اور ایک بچہ چل بسے۔شہناز کا خاوند اکمل روزگار کے سلسلے میں دبئی میں مقیم ہے اور ان کی شادی رواں سال مارچ میں ہوئی تھی ۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کو ان کے ننھیالی گاؤں نور پور میں سپردخاک کر دیا گیا۔