تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
21 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:33

کراچی:تولیہ فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

اے آر وائی - کراچی کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا میں واقع تولیہ فیکٹری میں آگ لگ گئی جسے فائربریگیڈ کی چھ گاڑیوں نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بجھا دیا۔



فائربریگیڈ حکام کے مطابق تولیہ فیکٹری کی دوسری منزل پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی جس پر فائربریگیڈ کی چھ گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔آتشزدگی کے باعث لاکھو روپے مالیت کی روئی کی گانٹھیں اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوا۔تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.