21 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:52
کراچی:فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔ سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق باغ کورنگی میں قبرستان کے قریب فائرنگ سے ستائس سالہ عامرجاں بحق ہوا ، ٹیپو سلطان اور نیو کراچی ایوب گوٹھ میں بھی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
دوسری جانب سپر ہائی وے پر دو گاڑیاں مبینہ تیز رفتاری کے باعث ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد نے موقع پر دم توڑ دیا اور دو افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔