21 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:11
جڑانوالہ میں پولیس مقابلہ، دو اشتہاری ملزمان ہلاک
اے آر وائی - جڑانوالہ کے نواحی گاؤں میں پولیس مقابلہ کے دوران دو اشتہاری ہلاک جبکہ ایک کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا۔
جڑانوالہ کے چک نمبر دو سو اٹہتر گ ب میں صبح سات بجے کے قریب دو مسلح ڈاکوؤں نے دیہاتی سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے۔ دیہاتیوں نے پولیس کی مدد کے ساتھ ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔ جس کے بعد پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اورنتیجے میں اشتہاری ملزمان کالی ماچھی اور ناصر عرف ناصری موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تھانہ روڈالہ کا ہیڈ کانسٹیبل عزیز شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان علاقے میں خوف کی علامت بنے ہوئے تھے۔ زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا ہے۔