21 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:38
کراچی:رینجرز کی کارروائی،9ملزمان گرفتار
اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نےکارروائی کرکے نو افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے نو افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے دس پستول، ہینڈ گرنیڈ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردیاں برآمد کرلی گئیں۔ کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ رات گئے ایوب گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔
دوسری جانب سپر ہائی وے پر دو گاڑیاں مبینہ تیز رفتاری کے باعث ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد نے موقع پر دم توڑ دیا اور دو افراد زخمی ہوئے۔ شیر شاہ پل کے قریب بھی گاڑی اور رکشے میں ٹکر سے بچی اور خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔