تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
21 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:35

چچا نے اپنی بھتیجی کو گھر سے بھگا کر شادی کرلی

اے آر وائی - عمرکوٹ میں شرمناک واقعہ، سکے چچا نے اپنی بھتیجی کو گھر سے بھگا کر شادی کرلی۔ عمرکوٹ کے گجراتی محلے کی رہائشی راہول گجراتی نے تین روز قبل اپنی سکی بھتیجی لتا کو اسکے بھائی کے گھر سے بھگانے کے بعد آج اس سے ھندو مذھب کے مطابق شادی کرلی ہے۔



لڑکی کے والدین کا کہنا تھا کہ راہول لتا کا سکا چچا ہے اور کوئی بھی مذھب چچا کو بھتیجی سے شادی کی اجازت نہیں دیتا۔ جبکہ شادی کرنے والے جوڑے کا کہنا تھا کہ نہ ان میں چچا بھتیجی کا رشتہ نہیں ہے۔



شادی کرنے والی لڑکی لتا نے بتایا کہ اسے اسکے باپ نے گود لیا تھا اور وہ اسکی سکی بیٹی نہیں ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اسکا باپ اس سے نازیبا حرکتیں کرتے تھے اور ماں اسے جسم فروشی کے لئے مجبور کرتی تھی۔ جس کی باعث اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے۔



دوسری جانب لڑکی کے والدین نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ماں باپ اپنی بیٹی کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرسکتے۔ لڑکی کے محلے داروں نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ راہول لڑکی کا سکا چچاہے۔



لڑکی کے والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اسکی بیٹی واپس دلائی جائے، دوسری جانب عمرکوٹ کے خاکروبوں نے دو روز کے اندر لڑکی نہ لوٹانے کی صورت میں سخت احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دونوں کے فرار ہونے کے بعد شہر کی ایک بااثر شخص نے انہیں پناہ دے رکھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.