تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
21 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:24

مسلم لیگ فنکشنل نومبر سے عوامی رابطہ مہم شروع کرے گی

اے آر وائی - مسلم لیگ فنکشنل نے نومبر سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے اور کراچی میں تاجروں کی جانب سے ہڑتال کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری امتیاز احمد شیخ کی رہائشگاہ پرایک اجلاس منعقدہ ہوا جس میں فنکشنل لیگ کے پارلیمنٹریز کے علاوہ سندھ بھر کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔



اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امتیاز شیخ نے بتایا کہ سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کیخلاف احتجاجی تحریک کو مزید مضبوط کیا جارہا ہے ، پیرپگارا کی قیادت میں ریلیاں نکالی جائیں گی ، انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کے مسئلے پر تاجروں کی جانب سے فوج کو بلانے اور دس نومبر کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.