21 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:18
شکار پور:دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں7افراد ہلاک
اے آر وائی - شکار پور میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں سات افراد ہلاک اور خواتین سمیت نو زخمی ہو گئے ۔
شکار پور کے گاؤں تینو میں صف ماتم بچھ گئی ۔۔ہر طرف آہیں ، سسکیاں اور خوف و ہراس ہے۔ سندرانی برادری کو شک تھا کہ چھ مہینے پہلے تینو برادری نے اس کے خلاف پولیس کو اطلاع دی تھی۔ شک کی یہ چنگاری شعلہ بن کر بھڑک اٹھی اور سندرانی براری نے تینوبرادری پر حملہ کر دیا ۔ جواب میں بھی گولیاں برسیں ۔
دو گھنٹے تک خونریز کھیل جاری رہا ۔۔اس موقع پر پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی اور مقدمہ بھی درج نہیں کیا جا سکا ۔ ہلاک شدگان اور زخمیوں کو چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال لاڑکانہ لایا گیا ۔