تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
21 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:28

تاجر برادری کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،ایم کیو ایم

اے آر وائی - ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں تاجروں کو تحفظ دینے ناکام ہو گئے ہیں ۔ تاجر برادری کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔



تاجروں کے نمائندہ وفد نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی اور شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم پر گہری تشویش کااظہار کیا۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے انہیں جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔ وفد نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف واضح موقف پر الطاف حسین کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔



رابطہ کمیٹی کے اراکین نے تاجروں کے مئوقف کی تائید کی اور کہا تاجروں کا تحفظ حکومت و انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.