22 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:40
کراچی:فائرنگ کے تازہ واقعات میں 3 افراد ہلاک متعدد گرفتار
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں مذید تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا،مشتعل افراد نے سول اسپتال میں ہنگامہ آرائی کی ،پولیس اور رینجرز کی کاروائیوں کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق رات گئے ناظم آبا د دونمبر کے قریب سے ایک شخص کی بوری بندھ لاش ملی ،جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
سرجانی میں فائرنگ کے واقع میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا،کھارادر میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا سول اسپتال میں دم توڑ گیا،ہلاکت کے خلاف مشتعل افراد نے سول اسپتال میں ہنگامہ آرائی کی اور توڑ پھوڑ کی ،جس کے بعد پولیس اور رینجرزکی اضافی نفری کو سول میں تعینات کردیا گیا ہے۔
رات گئے پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔