22 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:34
جسقم کے چئیرمین بشیر قریشی ہلاکت کیس کی سماعت
اے آر وائی - جسقم کے چئیرمین بشیر قریشی کی ہلاکت کیس کے مقدمے کی سماعت تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے جسقم کے مرحوم چئیرمیں بشیر خان قریشی کا مقدمہ سکرنڈ تھانے میں درج کرنے کا حکم جاری کردیا ۔
درخواست گزار بشیر خان قریشی کے بھائی مقصود قریشی نے پندرہ اکتوبر کو عدالت میں دائر کی جانیولی اپیل میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ، ڈی جی آئی ایس آئی ظہور اسلام اور سابق ڈی جی رینجرز اعجاز چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی ۔