22 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:30
سکھر پولیس کی کاروائی، ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان گرفتار
اے آر وائی - پولیس نے کاروائی کرکے چندروزقبل بیراج کالونی ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول ،پچاس ہزار نقد اور تین تولہ سونا برآمد دیگر دو ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپے۔
پریس کانفرنس کرتے اے ایس پی سٹی سکھرعبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان نے چند روز قبل بیراج کالونی کے ایک مکان میں ڈکیتی کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان سے پوچھ کچھ جاری کہ ملزمان کا تعلق کسی ڈکیت گروہ سے تو نہیں ان کا کہنا تھا کہ سکھر اور اس کے قرب وجوار میں جرائم کی وارداتوں میں نمایا کمی آئی ہے۔ جلد ہی ڈکیتی میں ملوث دیگر دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔