22 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:10
بھاری مینڈیٹ والوں کی قلعی کھل گئی،شرجیل میمن
اے آر وائی - وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نےکہاہےکہ اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے نے بھاری مینڈٹ والوں کی قلعی کھول دی ہے۔ ایک بیان میں شرجیل میمن نےکہاانیس سو نوے کے جعلی انتخابات میں حکمران بننے والوں کا اصل گھر جیل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈٹ والوں کا احتساب نہیں ہوا تو یہ ملکی تاریخ پر بدنما داغ ہوگا۔ سیاسی یتیموں اور ٹانگہ پارٹیوں نے جمہوریت کی پیٹھ میں خنجر گھونپا۔ شرجیل میمن نے کہا آئی جے آئی کا محاسبہ ملکی سالمیت کیلئے ناگزیر ہوچکا ہے۔