23 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:15
کراچی:کھالیں جمع کرنے کیلئے ضابطہ اخلاق
اے آر وائی - کراچی میں عید قربان پر کھالیں جمع کرانے کا ضابطہ اخلاق تشکیل دے دیا گیا ۔کھالیں جمع کرنے کیلئے کمشنر کراچی سے اجازت لینا ہوگی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود کی زیر صدارت اجلاس میں ضابطہ اخلاق تشکیل دیا گیا جس کے مطابق کھالیں جمع کرنے والی تنظیمیں خود کو رجسٹرڈ کروائیں گی۔کھالیں جمع کرنے کیلئے گاڑیوں پر اسپیکر کااستعمال بھی نہیں کیا جائے گا۔
کھالیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کیلئے شناختی کارڈ اور پرمٹ لازمی ہوگا ۔اس کے علاوہ عیدکے تینوں دن اسلحہ ساتھ لے کر چلنے کیلئے بنائے گئے پرمٹ منسوخ کر دیئے گئے ہیں ۔