تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:49

کراچی میں بدامنی کی لہر برقرار

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ نو جولائی کو تھانہ رسالہ کی حدود میں زخمی پولیس اہلکار رات گئے نجی اسپتال میں دم توڑ دیا۔ چوبیس گھنٹوں میں چار پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔



پولیس کے مطابق تھانہ نیپئر کے علاقے میں عیدگاہ کے قریب فائرنگ سے ساجد نامی پولیس اہلکار جاں بحق ہوا۔ مقتول اسپیشل برانچ میں ہیڈ کانسٹیبل تھا۔ نو جولائی کو تھانہ رسالہ کی حدود میں موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا اہلکار حسنین ساڑھے تین ماہ زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد رات گئے چل بسا۔



رات گئے ماڑی پور، لانڈھی اور کھوکھراپار میں فائرنگ سے تین زخمی ہوئے۔ گذشتہ روز بھی شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.