23 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:36
لاہور: پیرامیڈیکل اسٹاف کا الاؤنسز کے لئے احتجاج
اے آر وائی - لاہور میں سروسز ہسپتال کے باہر سروس سٹرکچر کے لئے اور الاؤنسز کے حصول کے لئے پیرامیڈکس نے احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلی پنجاب نے ان سے وعدہ کیا تھا اور ان کے الاؤنسز کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا لیکن ابھی تک عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گریڈ ایک سے سولہ تک کہ ہسپتال کے عملے اور ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ پیرامیڈکل سٹاف کا کہنا تھا کہ مطالبات کے حصول تک احتجاج جاری رکھیں گے۔