تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:42

شریف برادران جدہ بھاگ جائیں گے، راجہ ریاض

اے آر وائی - قائد حزب اختلاف پنجاب راجہ ریاض نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہر صورت عمل کیا جائے گا۔ شریف برادران جدہ بھاگ جائیں گے یا جیل جانے کے لئے تیار رہیں۔



گورنر ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ میاں برادران کے پاس دو ہی راستے ہیں،کہ وہ جیل جانے کےلیے تیار ہوجائیں یا پہلے کی طرح جدہ بھاگ جائیں۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہبازشریف کو فوری طور پر پولیس کی تحویل میں لے لیا جائے ،ان کے ملک سے باہرفرار ہونے کا خدشہ ہے ۔



ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ایف آئی اے سے عوامی مینڈیٹ چرانے کے لیے رقوم کی تقسیم کی تحقیقات سے راہ فرار تیار کررہی ہے لیکن حکومت ایسا نہیں کرنے دے گی۔ راجہ ریاض نے کہا کہ پاکستانی عوام کے ووٹ چرانے والے کسی ریاعت کے مستحق نہیں۔ انہیں سزا ضرور دے گی تاکہ سیاست میں کرپشن کا خاتمہ کیا جاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.