تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
24 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:51

سوات: چھت گرنے سے ماں اور 4 بچے جاں بحق

اے آر وائی - سوات میں کراچی سے عید منانے کےلئے جانے والے خاندان کے چار افراد چھت گرنے سے جاں بحق ہوگئے، چھت کے نیچے دبنے سے ماں اور چار بچے موقع پر ہی دم توڑگئے۔



پولیس کے مطابق اختربیگم سوات کے علاقے منگولی میں اپنے ایک رشتہ دار میاں سیف کے مکان میں قیام کیا۔ رات میں چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں اختری بیگم اور اس کے چاربچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مالک مکان میاں سیف اور اس کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔



پولیس کے مطابق اختر بیگم کراچی سے عید منانے کیلئے اپنے آبائی علاقے مٹہ جارہی تھیں کہ سوات میں رشتہ دار کے گھر قیام کیا اور حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.