تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
24 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:10

بشیرقریشی کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف احتیجاج

اے آر وائی - جیئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین بشیر خان قریشی کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف جسقم ضلع گھوٹکی کی جانب سے درجنوں کارکنوں نے فقیر رمضان کلوڑ کی قیادت میں مہران کلب سے بائی پاس تک احتجاجی ریلی نکالی۔



ریلی شہر کے مختلف راستوں سے گذرتی ہوئی بائی پاس پر پہنچی جہاں جسقم کے رہنماوٴں فقیر رمضان کلوڑ، نورالدین سومرو،ایاز شر،حیدر شرا ور دیگر کا کہنا تھا کہ شہید بشیر خان قریشی کا قتل ریاستی قتل ہے۔ انہوں نے کہاکہ عدالت کے حکم کے باوجود سکرنڈ پولیس بشیر خان قریشی کے قتل کا مقدمہ درج نہیں کررہی ہے.



ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر بشیر خان قریشی کے قتل کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا تو سندھی قوم سڑکوں پر نکل کر احتجاج کا دائرہ وسیع کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.