تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:47

لاہورہائیکورٹ،رشتہ داروں سے بازیاب لڑکی شوہرکے حوالے

اے آر وائی - لاہورمیں عدالتی حکم پر شیراکوٹ پولیس نے والی سندھ کی لڑکی کو بازیاب کراکے شوہر کےحوالے کردیا۔



ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی عمران کا سندھ کی شاہین سعیدسے موبائل فون پر رابطہ ہوا جس کے بعددونوں نے رضامندی سے شادی کر لی ۔ چند روز بعد ہی لڑکی کا ماموں بہانے سے اسے عمر کوٹ لے گیا اور اور تین ماہ گھر میں یرغمال بنائے رکھا۔



عمران کے پڑوسی کی درخواست پر عدالت عظمی نےمعاملہ کا از خود نوٹس لیاجس پر لاہور پولیس کو لڑکی برآمد کرانے کے احکامات جاری کیے گیے۔تھانہ شیرا کوٹ پولیس نے لڑکی برآمد کرانے اور ضروری کاروائی کے بعد جوڑے کو ملادیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.