25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:15
خیبرپختونخوا کےایڈیشنل سیکریٹری کراچی سےلاپتہ
اے آر وائی - خیبرپختوانخوہ محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹری محمد رمضان کراچی میں ٹریننگ کے دوران اغوا ہوگئے ہیں جن کی بازیابی کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دید ی گئی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق محمد رمضان خیبرپختونخواہ کے محکمہ داخلہ میں ایڈیشنل سیکریٹری ہیں اوریہ گریڈ انیس سے بیس میں ترقی کیلئے نیپاکو رس کرنے کراچی آئے ہوئے تھے جہاں وہ جمعہ کے روز نیپا سے اپنی ہمشیرہ سے ان کے گھر ملنے جارہے تھے کہ راستے سے لاپتہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ان کے گمشدگی کی اطلاع پیر کے روز کرائی گئی ۔ محمد رمضان کے اغوا کے بعد سرکاری افسران میں تشویش پائی جاتی ہے جس کو دیکھتے ہوئے تحقیقاتی اداروں نے ٹیمیں تشکیل دید ی ہے جو ان کی بازیابی کیلئے کوششیں کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اغوا کاروں نے ان کی رہائی کیلئے بھاری رقم کا مطالبہ کیا ہے۔