25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:25
گوجرانوالہ،باپ کا بیٹے پر جان لیوا تشدد
اے آر وائی - گوجرانوالہ میں سگریٹ پینے پر باپ نے طیش میں آکر بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
بیٹے کی سرزنش باپ کی سزا بن گئی، حکم عدولی کرنے پر باپ نے بیٹے کو ایسی سزا دی جس کا درد باپ خود زندگی بھر محسوس کرتا رہے گا، تھانہ فیروز والہ کے علاقہ جھنگی کے رہائشی ناصر نے سگریٹ پینے پر اپنے بارہ سالہ بیٹے کی جان لےلی۔
بارہ سالہ علی اکبر باپ سے چھپ کر سگریٹ پیتا تھا، جس پر ناصر نے اسے ٹوکا، مگر آج طیش میں آکر ناصر نے اپنے بیٹے کو ڈنڈے سے پیٹنا شروع کردیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق علی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔