25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:21
کراچی: دیسی ساختہ بم کو ناکارہ بنا دیا گیا
اے آر وائی - کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آبادکے ڈٰی اے چورنگی کے قریب مشکوک بیگ کی اطلاع پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے، پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کام شروع کردیا۔
تلاشی کے بعد معلوم ہوا کہ بیگ میں دیسی ساختہ بم موجود تھا، جسے ریموٹ سے منسلک کیاکیا گیا تھا، بم کو بروقت بی ڈی ایس نے ناکارہ بنادیا۔ ایس پی نارتھ ناظم لطیف صدیقی کے مطابق بم دیسی ساختہ اور تین سے پانچ کلو وزنی تھا،جسے ریمو ٹ سے منسلک کیاگیاتھا، ایس پی لطیف کے مطابق آج بوہری کمیونٹی کی عید تھی ، ممکن ہے کہ دہشت گردی میں ان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہو ، تاہم علاقہ کےفرد کی اطلاع پر پولیس پہنچی اور بی ڈی ایس سے کو طلب کیا گیا۔
ایس پی کے مطابق اگر دھماکہ خیز مواد پھٹ جاتا تو دہشتگردی کا بڑا واقع رونما ہو سکتا تھا، واضح رہے حیدری میں پہلے بھی بوہری کمیونٹی کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔