25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:53
کراچی:بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار
اے آر وائی - اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے منگھو پیر کے علاقے سلطان آباد میں کارروائی کے دوران بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی آئی ڈی فاروق اعوان نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ شہری جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شکایت نہیں کرتے جس کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان مراد علی اور اکرام اللہ کا تعلق شیر خان مسعود گروپ سے ہے جو طالبان کا نام استعمال کر کے وارداتیں کرتے تھے ۔