25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:5
عیدالاضحی پرسکیورٹی کےفول پروف انتظامات کیےجائیں،عشرت العباد
اے آر وائی - گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے عیدالاضحی پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ۔
گورنرہاؤس کراچی میں امن وامان سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ گورنرسندھ نے ہدایت کی کہ عید پر قیام امن اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں پر اضافی پولیس فورس تعینات کی جائے۔
گورنرسندھ نے ہدایت کی کہ کمشنر کراچی تاجروں سے مسلسل رابطے میں رہیں اور ان کے خدشات دور کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کا رلائیں۔ شہر میں بھتے اور پرچی کی لعنت کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اجلاس میں آئی جی سندھ فیاض لغاری اور کمشنر کراچی ہاشم رضا زیدی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔