تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:14

کراچی میں تشدد کے واقعات میں سات افراد جاں بحق، چھ زخمی

اے آر وائی - کراچی میں تشدد کے واقعات میں سات افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے،پولیس نے قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برامد کرلیا۔ پولیس کے مطابق لیاری موسی لین میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا اورنگی ٹاؤن علی گڑھ محلہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ساٹھ سالہ محمد اقبال جاں بحق ہوگیا۔



فیڈرل بی ایریا بلاک پندرہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے کامران نامی شخص جاں بحق ہوگیا ناظم آباد اور سہراب گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔علی الصبح پرانی سبزی منڈی اور لیاری سے دو افراد کی لاشیں ملیں جنہیں تشدد کے بعد فائر نگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ رات کوتبت سینٹر کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی، تینوں واقعات میں جاں بحق ہونے والے مقتولین کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ۔



اورنگی ٹاون عزیز نگر میں فائرنگ کے واقعہ کازخمی شخص دم توڑ گیا، ملیر بکرا پیڑی ، ناظم آباد دو نمبر اور جوہر چورنگی کے قریب فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.