تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:23

تاجر بھتہ خوری کے خلاف ڈٹ گئے ،ہڑتال موئخر کرنے سے انکار

اے آر وائی - گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباداور تاجرتنظیموں کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہوئے۔ کراچی چیمبر آف کامرس تین نومبر کوبھتہ خوری اور پرچی مافیا کےخلاف دھرنا اور دس نومبر کو ہڑتال کے فیصلے پر قائم ہے ۔ جبکہ ایف پی سی سی آئی نے آٹھ نومبر کو ہڑتال کا اعلان کردیا۔



کراچی کےتاجر بھتہ خوری اور پرچی مافیا سے تنگ ہیں۔عیدالاضحٰی کے قریب آتے ہی بھتہ خوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔ تاجرجائیں توجائیں کہاں۔ دھرنے اور ہڑتال کا فیصلہ کیاگیا۔ جسے روکنے کیلئے حکومتی مشینری حرکت میں آئی لیکن گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور تاجر تنظیموں کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ رہے۔



صدر کراچی چیمبر آف کامرس ہارون اگر کا کہنا ہے کہ بھتہ خوری اور پرچی مافیا کے خلاف تین نومبر کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیاجائےگا۔ ان کایہ بھی کہناہے کہ دس نومبر کو ہڑتال کے فیصلے پر قائم ہیں۔ بھتہ خوری اور پرچی مافیا کی بڑھتی ہوائی کارروائیوں کے باعث کاروبار ختم ہوگیاہے۔شہرکے تاجر اس صورتحال پر سخت پریشان ہیں۔



ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و مان کی ناقص صورت حال کےخلاف آٹھ نومبر کو ہڑتال کیا جائے گی۔ گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی زیرصدارت انتظامیہ اور تاجر و صنعتکاروں کے نمائندہ وفدکے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔



جرائم پر قابو پانے کے لئےپندرہ نومبر تک سی پی ایل سی کے تعاون سے کمیونٹی پولیسنگ کا نظام وضع کرنے کابھی فیصلہ کیا گیا۔گورنر نے پولیس کو جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی تیز کرنے ہدایت کی۔گورنرسندھ نے حکم دیاکہ متاثرہ علاقوں میں نتیجہ خیز اور مربوط کارروائی کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.