26 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:11
پولیس فائرنگ سے مویشی منڈی جانیوالا شہری جاں بحق
اے آر وائی - نیوکراچی انڈسٹریل میں پولیس کی فائرنگ سے مویشی منڈی جانیوالا شہری جاں بحق، تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ایک فرار ،فائرنگ اور پرتشددواقعات میں دوسگے بھائیوں سمیت 9افراد جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں جانورکی خریداری کیلئے مویشی منڈی جانیوالا زیب الرحمان نامی شہری پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔گاڑی میں سوار لواحقین کا کہنا ہے کہ بنارس سے جانور کی خریداری کیلئے سوزوکی میں بچوں کے ہمراہ جانور کی خریاری کیلئے مویشی منڈیجارہے تھے کہ پولیس اہلکاروں نے ایوب گوٹھ کے قریب رکنے کا اشارہ کیا اورپیسے طلب کئے۔ کم رقم ملنے پر پولیس اہلکاروں نے ڈرانے دھماکے کیلئے فائرنگ کی جس سے سوزوکی میں بیٹھا زیب الرحمان سر میں گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کے بعد مقدمہ درج کرکے تین پولیس اہلکارعطاء،امتیاز اور آصف کو گرفتار کرلیا جبکہ فائرنگ کرنے والا ہیڈ کانسٹبل ہنگورچوکی میں اسلحہ جمع کراکے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ۔
عزیز آباد دو نمبر اور کورنگی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔اورنگی ٹاون چشتی نگر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ایف بی انڈسٹریل ایریا میں نامعلوم افراد کی ہوٹل پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوگئے ،جن میں سے تین اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں ،ترجمان اہلسنت و لجماعت کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ان کی جماعت سے ہے ،ناظم آبادبنگش ہوٹل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
میٹھادر پولیس نے این ٹی آر کالونی میں مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکو وں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کر رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس موبائل نے انہیں دیکھ لیا ۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گذشتہ روزنارتھ ناظم آباد میں بھتہ خوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس نے وصول کی گئی رقم اور اسلحہ برآمدکرلیا۔