تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:17

عید کے لئے فول پروف سیکیورٹی پلان بنایا ہے،قائم علی شاہ

اے آر وائی - وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ عید کے لئے فول پروف سیکیورٹی پلان بنایا ہے ۔ مویشی منڈی میں بھتہ خوری کی اطلاعات میں صداقت نہیں ۔



سکھرائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی ٹارگٹ کلنگ میں کمی آئی ہے ۔ واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش نہ کیا جائے ۔ انکا کہنا تھا کہ کراچی بیس ملین سے زیادہ لوگوں کا شہر ہے تھوڑے بہت واقعات ہوتے ہیں ۔ حیدر آباد ،میرپورخاص سکھر ،سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں امن امان کی صورتحال بہترہے ۔



انکا کہنا تھا کہ سی این جی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئندہ ہے ۔اب اوگرا کا کام ہے کہ وہ قیمتوں کا تعین کرے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.