27 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:10
لاہور :نماز عید کے بعد ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے
اے آر وائی - لاہور میں مختلف شیعہ تنظیموں کی طرف سے نماز عید کے بعد ملک میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ نماز عید کے بعد مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علما کونسل کی طرف سے ناصر باغ کے باہر لوئر مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس کی قیادت حافظ کاظم رضا نقوی اور حیدرعلی مرزا نے کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائدین کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ جاری ہے مگر حکومتی اداروں اور نہ ہی عدلیہ نے توجہ دی ہے۔ انہوں نے ٹارگٹ کلنگ نہ رکنے کی صورت میں ملک گیر احتجاج کی دھمکی دی۔
بیرون بھاٹی چوک کربلا گامے شاہ کے باہر نما ز عید کے بعد تنظیم شیعہ شہریان کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہر کیا گیا ۔ مظاہرین نے سینیر وکیل شاکر علی رضوی کے قاتلوں کی گرفتار ی کامطالبہ کیا۔ انہوںنے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کا الزام بھی عائد کیا۔