تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:10

عیدلااضحی کے موقع پر ٹارگٹ کلنگ میں دو افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں عیدلااضحی کے موقع پر ٹارگٹ کلنگ میں دو افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ منگھو پیر کے علاقے کنواری کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ جبکہ لیاقت آباد میں بلوچ ہوٹل کے قریب فائرنگ کرکے ریاض بادشاہ نامی شخص کو قتل کیا گیا۔



عیدالاضحی کے موقع پر سچل تھانے کی حدود الشمسی سوسائٹی اور پوسٹ آفس سوسائٹی میں مسلح افراد نے کھالیں چھیننے کی کوشش کی اور اس دوران علاقے میں فائرنگ کی جس سے خوف و ہراس پھیلا تام بعد میں پولیس اور رینجرز کی نفری کو تعینات کردیا گیا۔ جبکہ اسی طرح کا واقعہ ملیر کے علاقے الفلاح البدر سوسائٹی میں بھی پیش آیا تاہم مسلح افراد نے فائرنگ کی اور کھالیں چھیننے کی کوشش کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.