تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:47

خا وند نے بیوی،بیٹےاوربیٹی سمیت خو د کو بھی ہلاک کرلیا

اے آر وائی - وہاڑی کے نواحی علا قہ پپلی اڈہ میں دلخراش واقعہ خا وند نے بیوی ، ڈھائی سالہ بیٹے اور ایک سال کی بیٹی کو فا ئرنگ کرکے ہلاک کرنے کے بعد خو د کو بھی فا ئر مار کر ہلاک کر لیا ، واقعہ سے پورے علا قہ میں کہرام مچ گیا ۔



بتایا جا تا ہے کہ سا بق یو نین نا ظم اور ڈسٹرکٹ بار کے سینئر رکن الطا ف خان ڈاھا کی بیٹی فرحت عباس کی ساڑھے چار سال قبل شادی اپنے رشتہ دار محمد پناہ جوکہ محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم کا ملا ز م ہے کے سا تھ ہو ئی جس سے ان کے ڈھائی سالہ بیٹا محمد عمیص اور ایک سالہ بیٹی شانزہ تھے ۔ مقتولہ فرحت بی بی جو ایم اے انگلش تھی اور لیکچرار کی جاب کر ناچا ہتی تھی لیکن اُس کا خا و ند نہیں چا ہتا تھا کہ وہ جاب کرے اس با ت پر دونوں میں تنا زعہ ہو گیا اور 22روز قبل فرحت عباس دو نو ں بچوں لے کر ناراض ہو کر اپنے والد الطاف ڈاھا کے گھر آگئی ۔



دو روز قبل محمد پناہ او ر اُس کابڑا بھا ئی فرحت عبا س کو منا کر گھر واپس لے آئے آج صبح محمد پناہ کی والدہ اُن کو اُٹھا نے کے لیے اُن کے گھر آئی دروازہ کھٹکھٹا نے کے با وجو د جب کمرے کا دروزاہ نہ کھولا تواُس نے چھڑی کے ذریعے کمرے کی کھڑکی کے پٹ کو ہٹا یا تو اندر محمد پناہ اوندہے منہ زمین پر گر ا پا یا تو اُس نے شور ڈال دیا جس پر اہل خانہ اور اہل محلہ اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے کمرے کی چھت پھاڑ کر نیچے اتر کر دروازہ کھولا ، تو محمد پناہ ، اُس کی بیوی فرحت اور اُس کے دو بچوں کی نعشیں خون میں لت پت پڑی ہو ئی تھیں جو فا ئر نک کے نتیجہ میں ہلا ک ہو ئے تھے ۔



دلخراش قیامتِ صغرا کا منظر دیکھ کر اہلخانہ اور علاقہ کے لو گو ں پر سکتہ طار ی ہو گیا اور پورے علاقہ میں کہرام مچ گیا واقعہ کی اطلا ع علاقہ میں جنگل کی آگ کی طر ح پھیل گئی اور جا ئے وقوعہ پر سینکڑوں کی تعداد میں لو گ جمع ہو گئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.