28 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:35
شہر میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے خصوصی انتظامات
اے آر وائی - عیدالاضحی کے موقع پر کراچی کے شہریوں نے بڑے پیمانے پر سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کی ۔
شہر میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ۔
ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں نے جانوروں کی قربانی کی ۔
سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ گورنر سندھ کا کہناتھا کہ شہر میں موبائل فون سروس دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر بند کی گئی تھی ۔
شہر میں صفائی کے حوالے سے ٹاؤن انتظامیہ نے آلائشوں کو سائنسی طریقے سے زمین میں دفن کرنے کے خصوصی انتظامات کئے تھے ۔ شہر کے بعض مضافاتی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات نظر نہیں آئے تاہم شہری اداروں کے درمیان بہتر رابطوں کے ذریعے صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر ب نایا جاسکتا ہے۔