29 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:26
فیکٹری میں لگنے والی آگ پر29گھنٹے بعد قابو پالیاگیا
اے آر وائی - کراچی کے علاقے گلبائی میں واقع فیکٹری میں لگنے والی آگ پر انتیس گھنٹے کی کوششوں کےبعد قابو پالیاگیا ہے اور فائربریگیڈ اہلکار کولنگ میں مصروف ہیں۔
ہفتے کی رات گلبائی میں واقع پانچ منزلہ فیکٹری کے کیمیکل گودام میں آگ لگ گئی گئی تھی ۔ جس پرقابو پانے کےلیے شہر بھر کی فائر ٹینڈرز کوطلب کیاگیا۔ ایئرفورس، نیوی اور کے پی ٹی سے بھی مدد لی گئی مگر آتش گیرمادے کی موجودگی کےباعث عمارت میں دھماکے ہوتے رہے اور عمارت کے کئی حصے گر گئے۔ فائربریگیڈ اہلکاروں نے ایک دن سے زائد کے ریسکیو آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا اور اب کولنگ کاعمل جاری ہے جس میں مزید کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
چیف فائر آفیسر کے مطابق پوری فیکٹری میں دراڑیں پڑ چکی ہیں اور عمارت کسی بھی وقت گر سکتی ہے ۔عید کی چھٹیوں کی وجہ سے فیکٹری بند تھی اس لئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔