29 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:55
ڈی آئی خان :ایس ایچ او کے گھر پر دستی بم حملہ2افراد جاں بحق
اے آر وائی - ڈیرہ اسماعیل خان میں ایس ایچ او کے گھر پر دستی بم حملے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق بستی استرانہ جنوبی میں ٹانک میں تعینات اے ایس آئی غضنفر بلوچ کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کر دیا ۔ حملے میں اے ایس آئی محفوظ رہا تاہم اسکے گھر آئے ہوئے مہمانوں میں سے انیس سالہ ذیشان حیدر سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیاہے اور پولیس نے حملے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔