تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
29 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:4

مسافربس حادثہ :مدرسے کے پانچ بچے جاں بحق

اے آر وائی - اسلام آباد سے مانسہرہ جانے والی مسافربس حادثے کا شکار ہوگئی۔ مدرسے کے پانچ بچے جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔



اسلام آباد سے مانسہرہ جانے والی وین ہری پور کے مقام بال ڈھیر پر الٹ گئی، عینی شاہدین کے مطابق بس ڈرائیور موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث توازن برقرار نہ رکھ سکا، حادثے میں عید تعطیلات پر مدرسے سے گھر جانے والےپانچ طالبعلم جاں بحق ہوگئے، وین الٹنے سے نو افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔



لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال اور ایبٹ آباد کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈی ایچ کیو میں ڈاکٹرز اور ادویات کی عدم دستیابی کے باعث طبی امداد میں مشکلات پیش آئیں، جس پر لواحقین اور ورثاء نے احتجاج کیا، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.