29 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:15
نوابشاہ:بس اورموٹرسائیکل کی ٹکر،4افرادجاں بحق،20زخمی
اے آر وائی - نوابشاہ میں بس اور موٹرسائیکل کےدرمیان تصادم کے نتیجے میں چارافراد جاں بحق اور بس میں سوار بیس افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طورپر پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کیاگیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق افراد میں ایک شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ۔