29 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:43
کراچی : تازہ واقعات میں مزید تین افراد لقمہ اجل بن گئے
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید تین افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ دوزخمی ہیں۔ ڈالمیا میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن بھی کیا۔
کراچی میں عید کے دوسرے روز بھی فائرنگ کے مختلف واقعات سامنے آئے۔ ناظم آباد نمبر دو میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے ۔ جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بلدیہ چار نمبر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لانڈھی میں مسلح افراد نے ایک شخص کو زخمی کردیا۔ سکھن تھانے کی حدود میں ایک شخص کو قتل کردیاگیا۔
رات گئے رینجرز نے ڈالمیا کے علاقے شانتی نگر میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرسرچ آپریشن کیا ۔ رینجرز نے علاقے کی ناکہ بندی کی اور متعدد افراد کو حراست میں لیا۔