تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:36

نوشہروفیروز:بکری کو کنویں سے نکالنے کی کوشش، چار افراد ہلاک

اے آر وائی - نوشہروفیروز کے علاقے مورو کے رواحی گائوں پرانے گچیرو میں بکری کو کنویں میں سے نکالنے کی کوشش کے دوران چار افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک کو زندہ نکال لیا گیا۔



پولیس کے مطابق پرانے کنویں بکری گر گئی، جسے بچانے کی کوشش دوران باپ بیٹا کنیوں میں گر گئے اور ان کو بچانے کے لئے دوسرے لوگوں نے بھی چھلانگ لگادی۔ پرانے کنویں سے گئس کے اخراج کے باعث پانچوں افراد بیہوش ہونے کے باعث ڈوب گئے جن میں سے چار افراد پنتالیس سالا رمضان، تیس سالا مقصود، بائیس سالا ضمیر اور اٹھائیس سالا اصغر موقع پر ہی جاںحق ہوگئے جب کہ ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا۔



علاقہ مکینوں کے مطابق انتظامیہ نے لاش نکالنے کے لئے ان کی کوئی مدد نھیں کی اور لاش ان کے رشتہ داروں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالیں۔ واقعے کے باعث علاقے میں سوگ کی فضا ہے اور جاںبحق افراد کے گھروں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.