31 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:3
جیکب آباد،خاتون سمیت دو افراد قتل
اے آر وائی - جیکب آباد میں کاروکاری کے الزام میں خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق مبارک پور تھانے کی حدود گاوں عبدالمجید پہوڑ میں آدم پہوڑ نامی شخص نے کاروکاری کے الزام میں بھائیوں کی مدد سے اپنی تیس سالہ بیوی شمشاد پہوڑ اور بتیس سالہ پہوڑنوجوان تگیل پہوڑکو قتل کردیا۔
پولیس نے مقتولین کی لاشیں اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔