31 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:5
کراچی: ڈکیتی میں مزاحمت پر سی آئی ڈی پولیس کا اہلکار جاں بحق
اے آر وائی - کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے سی آئی ڈی پولیس کا اہلکار جاں بحق اور اسکول کا سیکورٹی گارڈ زخمی ہوا۔ میمن گوٹھ میں بھی پولیس اہلکار زخمی ہوا۔
ذرائع کے مطابق تھانہ شارع فیصل کی حدود گلستان جوہر بلاک پندرہ میں واقع اسکول کے باہر مسلح ملزمان لوٹ مار میں مصروف تھے اس دوران اسکول میں پی ٹی ٹیچر کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والے سی آئی ڈی پولیس کے اہلکار سعید منصوری نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر مسلح ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئےفائرنگ کے نتیجے میں سعید منصوری اور اسکول کا سیکورٹی گارڈ ممتاز علی شدید زخمی ہوا جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کی اسی دوران سعید منصوری نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
میمن گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکووں کی فائرنگ سے اے ایس آئی رفیق خاصخیلی زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔