تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 نومبر 2012
وقت اشاعت: 19:17

کراچی:فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں چھ افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں امن و امان خواب بن گیا،فائرنگ اور قتل و غارت کے واقعات میں چھ افراد قتل اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس نے سائٹ ایریا میں کارروائی کرکے چھ ملزمان گرفتار کرلئے۔



قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر میں قیام امن کو ممکن بنانے میں ناکام ہوچکے ہیں، کئی دعووں کے باوجود قتل و غارت تھامنے کا نام نہیں لے رہی۔لانڈھی اور ایم جناح روڈ کے علاقوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کی جان لے لی۔



پولیس حکام کے مطابق رامسوامی کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی جس کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ ریڈیو پاکستان اور دھوبی گھاٹ ندی سے دو افراد کی تشدد زدہ بوری بند لاشیں ملی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق غنی چورنگی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔



قصبہ کالونی اور بلوچ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے سائٹ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان گرفتار کرلئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی واردات میں ملوث تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.